• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 58527

    عنوان: اگر کوئی وضو کی حالت میں گالی دیتاہے تو کیا اس کا وضو مکروہ ہوجائے گا؟میں آٹھ چیزوں سے واقف ہوں جن سے وضو باقی نہیں رہتاہے۔ میں صرف وضو کی حالت میں گالی گلوچ اور غلط الفاظ کے استعمال کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ جزاک اللہ

    سوال: اگر کوئی وضو کی حالت میں گالی دیتاہے تو کیا اس کا وضو مکروہ ہوجائے گا؟میں آٹھ چیزوں سے واقف ہوں جن سے وضو باقی نہیں رہتاہے۔ میں صرف وضو کی حالت میں گالی گلوچ اور غلط الفاظ کے استعمال کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 58527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 496-492/B=6/1436-U

    وضو کی حالت میں دنیاوی بے کار باتیں کرنا مکروہ ہے اور گالی دینا تو ہرحالت میں مکروہ وناجائز ہے، خواہ وضو کی حالت میں دے یا کسی اور وقت میں دے۔ کسی مسلمان کو گالی دینا فسق وفجور کی بات ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے، سبَابُ المسْلِمِ فُسُوْقٌ (الحدیث)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند