• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 58429

    عنوان: معذوری کی وجہ سے تیمم کا حکم ہے۔ حدیث کی روشنی میں یہ بتائیں کہ تیمم پر تییم کرنا جائز ہے مثال کے طور پر نماز کا تیمم کیا پھر قرآن پاک پڑھنے کے لیے علیحدہ تیمم کیا۔ مہربانی فرماکر رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: معذوری کی وجہ سے تیمم کا حکم ہے۔ حدیث کی روشنی میں یہ بتائیں کہ تیمم پر تییم کرنا جائز ہے مثال کے طور پر نماز کا تیمم کیا پھر قرآن پاک پڑھنے کے لیے علیحدہ تیمم کیا۔ مہربانی فرماکر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 322-287/Sn=6/1436-U وضو پر وضو کرنا تو فضیلت کی چیز ہے؛ لیکن تیمم پر تیمم کرنا کوئی فضیلت کی چیز نہیں ہے؛ بلکہ ایک فعلِ عبث ہے؛ اس لیے جب تک تیمم کو توڑنے والی کوئی چیز نہ پائی جائے تو دوبارہ تیمم نہ کرنا چاہیے۔ ”البحر الرائق“ میں ہے: الثاني أن التیمّم علی التیمّم لیس بقربة کذا في القنیة، وظاہرہ أنہ لیس بمکروہ، وینبغي کراہتہ لکونہ عبثًا (۱/۲۶۱، مطبوعہ مکتبہ زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند