• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 57780

    عنوان: (۱) کیا برہنہ ہو کر غسل کرنے سے غسل نہیں ہوتاہے؟ (۲) کیابرہنہ ہو کر غسل کرنے کے بعد وضو کرنے کی ضرورت پڑتی ہے یا نہیں؟ وضو ہوجاتاہے؟

    سوال: (۱) کیا برہنہ ہو کر غسل کرنے سے غسل نہیں ہوتاہے؟ (۲) کیابرہنہ ہو کر غسل کرنے کے بعد وضو کرنے کی ضرورت پڑتی ہے یا نہیں؟ وضو ہوجاتاہے؟

    جواب نمبر: 57780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 443-449/L=4/1436-U (۱) برہنہ ہوکر غسل کرنے سے بھی غسل ہوجاتا ہے؛ البتہ غسل خانے میں بھی جہاں اجنبی شخص کی نگاہ ستر پر نہ پڑتی ہو تہبند وغیرہ باندھ کر غسل کرنا بہتر ہے۔ وحاصل حکم من اغتسل عاریًا أنہ إن کان بمحلٍ خالٍ لا یراہ أحد ممن یحرم علیہ نظر عورتہ حل لہ ذلک؛ لکن الأفضل التستّر حیاء من اللہ تعالی (مرقاة: ۲/۳۹) (۲) غسل کے ضمن میں وضو بھی ہوجاتا ہے اس لیے غسل کرنے والا خواہ برہنہ ہوکر غسل کرے وضو ہوگیا، دوبارہ اس کو وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند