• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 57392

    عنوان: نجاست کی صفائی کے لیے انگلی کو سوراخ میں داخل كرنے كی ضرورت نہیں

    سوال: حضرت مفتی صاحب میں جب بڑے پیشاب سے فارغ ہوتا ہوں تو اچھی طرح نجاست صاف کرنے کے لیے تھوڑی سی انگلی سوراخ میں ڈال کر صفائی کرتا ہوں۔ کیا میرا یہ عمل درست ہے؟ (۲) کیا اس طرح کرنے سے غسل فرض ہوجاتا ہے؟ میں پریشان ہوں،میری رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 57392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 353-363/L=4/1436-U نجاست کی صفائی کے لیے انگلی کو سوراخ میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں، آپ کا مذکورہ بالا عمل درست نہیں ،بأنہ قصر نص غیرواحد من أعیان المشائخ الکبار علی أنہ لا یدخل الإصبع في الاستنجاء (شامي: ۱/۵۵) (۲) مذکورہ بالا عمل سے غسل فرض نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند