• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 56979

    عنوان: آفس میں طہارت خانہ قبلہ کی طرف یا قبلہ کو پیٹھ کرتاہے تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: آفس میں طہارت خانہ قبلہ کی طرف یا قبلہ کو پیٹھ کرتاہے تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 56979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 148-136/N=3/1436-U پیشاب پاخانہ کے وقت قبلہ کی طرف منھ یا پیٹھ کرنا مکروہ تحریمی ہے (درمختار وشامی: ۱/۵۵۴،مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند) لہٰذا آپ کے آفس میں اگر طہارت خانہ کا رخ صحیح نہ ہ و تو ضرورت سے فارغ ہوتے وقت عین قبلہ سے دائیں یا بائیں جانب ۴۵ ڈگری یا اس سے زیادہ گھوم جایا کریں قولہ: ”فانحرف عنہا“ أي: بجملتہ أو بقبلہ حتی خرج عن جہتہا الخ (شامي حوالہ بالا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند