• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 55629

    عنوان: وضو کرنے سے پہلے استنجا کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے اور اعضائے استنجا کو سنت کے مطابق کیسے دھویا جائے ؟ حاجت کے بعد استنجا کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے اور اعضائے استنجا کو سنت کے مطابق کیسے دھویا جائے ؟ تفصیل سے جواب دے دیں۔ شکریہ

    سوال: وضو کرنے سے پہلے استنجا کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے اور اعضائے استنجا کو سنت کے مطابق کیسے دھویا جائے ؟ حاجت کے بعد استنجا کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے اور اعضائے استنجا کو سنت کے مطابق کیسے دھویا جائے ؟ تفصیل سے جواب دے دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 55629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 48-45/B=1/1436-U اگر وضو سے پہلے پیشاب پاخانے کا تقاضا ہے تو پہلے اس سے فارغ ہوجائے، قضاء حاجت کے بعد پانی سے پیشاب کے مقام کو اور پاخانے کے مقام کو خوب احتیاط کے ساتھ اچھی طرح دھوئے اس کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں کو مٹی سے رگڑکر یا صابن سے خوب اچھی طرح دھوئے، پھر وضو کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند