• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 5447

    عنوان:

    کیا مرد ڈھیلی ڈھالی چڈی پہن سکتا ہے؟ میں یہ سوال اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ میری ران پربول و براز اعضاء کے اردگرد کھجلی ہوگئی ہے۔ میں نے ڈھیلی ڈھالی چڈی پہننے کی کوشش کی لیکن جب میں اس کو اتارتا ہوں تو اس چڈی کے اوپر چھوٹے چھوٹے داغ ہوتے ہیں جو کہ منی کے دھبے جیسے لگتے ہیں۔ برائے کرم میری اس سلسلے میں رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 962=715/ ھ

    ڈھیلی ڈھالی چڈی آپ پہن سکتے ہیں۔

    (۲) اگر وہ دھبہ منی کے محسوس ہوتے ہوں اور سوتے میں نکلے ہوں یا بیداری میں بشہوت نکلے ہوں تو ایسی صورت میں غسل واجب ہوگا، اگر وہ دھبے کھجلی کی بیماری سے پیدا شدہ زخموں سے نکلے ہوں تو غسل واجب نہیں البتہ چڈی وغیرہ ناپاک ہوجائے گی اور جہاں دھبہ ہو وہاں سے دھوکر پاک کرلینے سے پاک ہوجائے گی، پوری چڈی کا دھونا واجب نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند