• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 54313

    عنوان: اگر جسم پر منی لگی ہوتو غسل کرتے وقت جسم پر پانی بہا دینا کافی ہے یا جسم کو رگڑ کر دھونا ضروری ہے؟

    سوال: (۱) اگر جسم پر منی لگی ہوتو غسل کرتے وقت جسم پر پانی بہا دینا کافی ہے یا جسم کو رگڑ کر دھونا ضروری ہے؟ (۲) اگر جسم پرمنی لگی ہو تو غسل کرتے وقت ایک دفعہ دھونے سے جسم پاک ہوجائے گا یا جسم کو تین دفعہ دھونا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 54313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1256-1022/H=10/1435-U (۱) اگر پانی بہادینے ہی سے منی جسم سے بالکلیہ زائد ہوجائے تو رگڑنا ضروری نہیں۔ (۲) جب منی زائل ہوجائے خواہ ایک دفعہ دھونے سے یا پھر تین دفعہ دھونے سے تو جسم پاک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند