• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 54312

    عنوان: میرا بھائی بہت وہمی ہے، وہ غسل جنابت میں بہت زیادہ پانی اور وقت لگاتاہے، آپ یہ بتائیں کہ سنت کے مطابق غسل جنابت میں کتنا پانی اور وقت لگناچاہئے؟ مہربانی کرکے پانی کے مقدار ٹب یا بالٹی کے حساب سے بتائیں۔

    سوال: میرا بھائی بہت وہمی ہے، وہ غسل جنابت میں بہت زیادہ پانی اور وقت لگاتاہے، آپ یہ بتائیں کہ سنت کے مطابق غسل جنابت میں کتنا پانی اور وقت لگناچاہئے؟ مہربانی کرکے پانی کے مقدار ٹب یا بالٹی کے حساب سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 54312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1281-1036/H=10/1435-U ٹب بالٹی اور وقت کی تو کچھ تحدید وحساب نہیں، چار کلو پانی سے تقریباً غسل کرلیا جائے تو کافی ہے، البتہ کوئی ضرورت ہو مثلاً میل وغیرہ جسم پر جم گیا ہو اور مقدار پانی کی بقدر ضرورت کچھ زیادہ صرف ہوجائے تو اس میں گنجائش ہے، بلاضرورت بہانا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند