• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 54291

    عنوان: اگر انسان کا تھوک پانی میں گر جائے تو کیا پانی ناپاک ہوجاتاہے یا اس پانی سے وضو اور غسل کیا جاسکتاہے؟ اور اگر تھوک لباس یا جسم پر گر جائے تو کیا لباس اور جسم کو پاک کرنا ضروری ہے؟

    سوال: اگر انسان کا تھوک پانی میں گر جائے تو کیا پانی ناپاک ہوجاتاہے یا اس پانی سے وضو اور غسل کیا جاسکتاہے؟ اور اگر تھوک لباس یا جسم پر گر جائے تو کیا لباس اور جسم کو پاک کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 54291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1265-853/L=10/1435-U انسان کا تھوک پاک ہے، اگر تھوک پانی میں گرجائے تو پانی ناپاک نہ ہوگا، اس پانی سے وضو اور غسل کرنا درست ہوگا، اسی طرح اگر تھوک لباس یا جسم پر گرجائے تو اس کو پاک کرنا ضروری نہیں۔ نظافةً صاف کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند