• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 53757

    عنوان: کیا مباشرت کرتے ہوئے جو کپڑے بدن کے ساتھ لگے ہوں وہ ناپاک ہوجاتے ہیں ؟ چاہے ان پر نجاست لگے یا نہ لگے؟

    سوال: کیا مباشرت کرتے ہوئے جو کپڑے بدن کے ساتھ لگے ہوں وہ ناپاک ہوجاتے ہیں ؟ چاہے ان پر نجاست لگے یا نہ لگے؟

    جواب نمبر: 53757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1174-779/L=10/1435-U اگر کپڑے پر منی یا مذی کے قطرے نہ لگیں تو محض مباشرت کی وجہ سے کپڑے ناپاک نہ ہوں گے،اگر کپڑے پر ناپاکی کے قطرے لگ جائیں تو جتنے حصے پر ناپاکی لگی ہوئی ہے اتنے حصے ناپاک ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند