• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 53397

    عنوان: ہمبستری کے بعد اگر منی کے قطرے عورت کے جسم پر نہ لگیں تو کیا اس حالت میں بھی اس پر غسل فرض ہوجاتا ہے؟

    سوال: ہمبستری کے بعد اگر منی کے قطرے عورت کے جسم پر نہ لگیں تو کیا اس حالت میں بھی اس پر غسل فرض ہوجاتا ہے؟ اگر نہیں تو کیا بنا غسل نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 53397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1007-1007/M=8/1435-U ہمبستری کے بعد مرد وعورت دونوں پر غسل واجب ہوجاتا ہے، چاہے منی نکلے یا نہ نکلے، عورت کے جسم پر منی کا قطرہ لگنا بھی شرط نہیں، اور غسل جنابت کے بغیر نماز نہیں پڑھی جاسکتی، ایسا کرنا سخت گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند