• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 52161

    عنوان: وضو کرتے وقت اگر کوئی بھی عضو سوکھا رہ جائے تو وضو نہیں ہوا ، جیسے ناخن میں گیلا آٹا لگاہو یا ناخن پولش لگا ہو یا کوئی بھی ایسی چیز جو وضو کاعضو ہوسکھا رہ جائے تو وضو نہیں ہو۔ میرا سوال یہ ہے کہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد جو سیاہی ناخن سے لے کر چمڑے تک لگائی جاتی ہے اس سیاہی کے لگانے سے وضو ہوجائے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: وضو کرتے وقت اگر کوئی بھی عضو سوکھا رہ جائے تو وضو نہیں ہوا ، جیسے ناخن میں گیلا آٹا لگاہو یا ناخن پولش لگا ہو یا کوئی بھی ایسی چیز جو وضو کاعضو ہوسکھا رہ جائے تو وضو نہیں ہو۔ میرا سوال یہ ہے کہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد جو سیاہی ناخن سے لے کر چمڑے تک لگائی جاتی ہے اس سیاہی کے لگانے سے وضو ہوجائے گا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 52161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 608-485/D=6/1435-U ووٹ دیتے وقت علامت کے طور پر انگلی پر جو روشنائی لگائی جاتی ہے، چونکہ اس میں ایسی پرت نہیں ہوتی جو کھال تک پانی پہنچنے سے مانع بنے؛ اس لیے اس کے لگے رہنے کی حالت میں وضو درست ہے۔ ولا یضر بقاء أثر کلون وریح فلا یکلف في إزالتہ إلی ماء حار أو صابون ونحوہ (الدر مع الرد، ۱/۵۳۷، ط: زکریا) برخلاف اسکے جب آٹا لگ کر سوکھ جائے یا ناخن پالش لگی ہو؛ کیوں کہ اس میں ایسی پرت (تہ) ہوتی ہے جو پانی پہنچنے سے مانع بنتی ہے، اس لیے وضو صحیح نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند