• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 51778

    عنوان: پرندوں كا پانی بدلنے میں گندے پانی كی چھینٹیں آنا

    سوال: ہمارے گھر میں پرندے پل رہے ہیں ، ان کاپانی بدلنا پڑتاہے جو کہ بہت گندہ ہوتاہے اس سے متعلق مسئلہ ہے کہ (۱)اس گندے پانی کی چھینٹوں سے کیسے بچا جائے ؟(۲) بعض جگہ واش روم (بیت الخلاء) میں فلش (بیٹھنے کی جگہ ) بہت چھوٹا ہوتاہے اور بعض جگہ گھیرا نہیں ہوتا جس سے نجاست یا پیشاب باہر جاتاہے اور چھینٹیں بھی اڑتے ہیں ، اس سے متعلق کیا حکم ہے یہ انسان کے اپنے بس میں نہیں؟

    جواب نمبر: 51778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 637-637/M=5/1435-U معلوم نہیں آپ کے گھر میں کون سے پرندے پل رہے ہیں، اور ان کا پالنا کتنا ضروری ہے؟ اور ناپاک چھینٹیں کہاں سے اور کس طرح اڑتے ہیں؟ بہرحال صفائی اور طہارت کا خیال رکھنا اور ناپاک چھینٹوں سے بچنا یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جو انسان کے بس سے باہر ہو، آپ قضائے حاجت کے وقت احتیاط سے بیٹھیں، اگر بیت الخلاء انگریزی طرز کا ہو اور اسے بدل دینا ممکن ہو توبدل دیں تاکہ چھینٹیں نہ پڑیں، پوری احتیاط کے باوجود اگر گندہ پانی کپڑے یا بدن میں لگ جائے تو اسے دھولیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند