• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 51708

    عنوان: پیشاب کے بعد منی کے قطرے

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ کبھی کبھی پیشاب کے بعد منی کے قطرے (گدلا سفید مادہ) نکلتے ہیں، اور یہ اکثر اس وقت ہوتاہے جب میں آفس یا گھر سے باہر ہوتاہوں اور وہاں غسل کرنے موقع نہیں ملتا۔ اور کبھی مسجد میں نماز سے پہلے طہارت کرتے وقت بھی ایسا ہوتاہے، براہ کرم، مجھے اس کا حل بتائیں اور واضح رہے کہ یہ بغیر شہوت کے ساتھ نکلتا ہے؟

    جواب نمبر: 51708

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 518-418/D=5/1435-U منی کود کر شہوت کے ساتھ نکلتی ہے اور پیشاب کے بعد جو پانی منی کی شکل کا بغیر شہوت کے نکلتا ہے، وہ مذی یا ودی ہے اس سے وضو ٹوٹتا ہے، غسل واجب نہیں ہوتا، لہٰذا قطرے نکلنے کی صورت میں شرم گاہ کو دھوکر تازہ وضو کرلیں، غسل کی ضرورت نہیں۔ مذي ماء أبیض رقیق یخرج عند شہوة لا بشہوة ولا دفق ولا یعتقبہ فتور، والودي ماء أبیض․․․ یعقب البول (مراقي الفلاح: ۱۰۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند