• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 51548

    عنوان: غسل کے تمام فرائض ، سنت ، نفل ، مستحبات صحیح طریقے بتائیں

    سوال: غسل کے تمام فرائض ، سنت ، نفل ، مستحبات صحیح طریقے بتائیں۔ کیا غسل بنا صابن کے ہوجاتاہے؟ کیا اگرجب کسی پر غسل واجب ہوتاہے اور وہ کسی سامان (بچھونا، ٹیبل ، دروازے ، گاڑی ) کو استعمال کرلتیاہے تو کیا اس سامان کو وہ دوبارہ دھوئے گا یا نہیں؟اگر وہ کسی زمین پر چلتاہے تو اس زمین کو دھوئے گا یا نہیں؟ یہ تمام سوال جب ہے جب کسی پر غسل واجب ہو کر چھ گھنٹے کے اوپر وقت ہوگیا ہو اور فجر کی نماز کی چھوٹ گئی ہو غسل کی وجہ سے ؟براہ کرم، اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 51548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 521-521/M=5/1435-U غسل کے فرائض و سنن اورمستحبات کی مکمل تفصیل ان کتابوں میں سے کسی کتاب میں دیکھ لیں: تعلیم الاسلام، بہشتی زیور، مسائل غسل وغیرہا، بقیہ امور کے جوابات یہ ہیں کہ غسل صابن کے بغیر بھی ہوجاتا ہے، اگر کسی پر غسل واجب ہو اور وہ نہانے سے پہلے کسی چیزکو مثلاً بچھونا، ٹیبل، گاڑی وغیرہ استعمال کرلیتا ہے تو صرف استعمال کی وجہ سے وہ چیز ناپاک نہیں ہوجاتی جب تک کہ اس چیز پر ظاہری ناپاکی نہ لگے اور جب کوئی ناپاکی نہیں لگی تواس کو دھونے کی حاجت نہیں، اسی طرح جنبی شخص اگر زمین پر چلے تومحض چلنے کی وجہ سے وہ زمین ناپاک نہیں ہوگی، چاہے غسل واجب ہوئے چھ گھنٹے گذرگئے ہوں، ہاں غسل واجب ہونے کے بعد نہانے میں اتنی تاخیر کہ نماز فوت ہوجائے یہ ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند