• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 50102

    عنوان: میرے گھر میں جو واش روم میں بیسن ہے اس میں ہمارا پورا گھر وضو کرتاہے اور اس واش بیسن میں ہمارے گھر کی بیٹیاں اپنے چھوٹے بچوں کی پیشاب پاخانہ دھوتی ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا ہم سب کا وضو ہوجاتاہے؟

    سوال: میرے گھر میں جو واش روم میں بیسن ہے اس میں ہمارا پورا گھر وضو کرتاہے اور اس واش بیسن میں ہمارے گھر کی بیٹیاں اپنے چھوٹے بچوں کی پیشاب پاخانہ دھوتی ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا ہم سب کا وضو ہوجاتاہے؟

    جواب نمبر: 50102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 150-150/M=2/1435-U اگر واش بیسن میں پاخانہ پیشاب دھونے کے بعد بیسن کو بھی دھوکر صاف کرلیا جاتا ہے اس میں ناپاکی لگی ہوئی نہیں رہتی کہ اس کے ناپاک چھینٹے پڑنے کا اندیشہ ہو تووضو ہوجاتا ہے لیکن وضو کے آداب میں سے یہ ہے کہ بیٹھ کر وضو کیا جائے، واش بیسن عموماً اتنی اونچائی پر لگا ہوتا ہے کہ لوگ بیٹھ کر اس میں ہاتھ وغیرہ نہیں دھوسکتے اس لیے مذکورہ ادب فوت ہوجاتا ہے اور کھڑے ہوکر وضو کرنے میں چھینٹے پڑنے کا امکان رہتا ہے اس لیے بیٹھ کر وضو کرنا چاہیے۔ -------------------------------------- نوٹ: جواب درست ہے،البتہ واش بیسن ہی میں اگر وضو کرنا ہے تو بچوں کے پیشاب پاخانہ دھونے کی جگہ دوسری مقرر کریں کیونکہ نجاست کے اثرات یا اس کی چھینٹیں آس پاس باقی رہ سکتی ہیں، جو نظافت کے خلاف ہے۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند