• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 49778

    عنوان: اگر کسی شخص کو ایک یا دو قطر ے پیشاب کے ٹپک جائے تو ایسی حالت میں وہ نماز پڑھ سکتاہے نیز کیا یہ مقدار ایک درہم کو پہنچتی ہے یا نہیں جب کہ نجاست غلیظہ میں (اگر وہ سیال ہو ) مقدار عفو ایک درہم کتب قفہ میں مذکور ہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: اگر کسی شخص کو ایک یا دو قطر ے پیشاب کے ٹپک جائے تو ایسی حالت میں وہ نماز پڑھ سکتاہے نیز کیا یہ مقدار ایک درہم کو پہنچتی ہے یا نہیں جب کہ نجاست غلیظہ میں (اگر وہ سیال ہو ) مقدار عفو ایک درہم کتب قفہ میں مذکور ہے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 49778

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 240-237/N=2/1435-U (۱) ایسا شخص دوبارہ وضو کیے بغیر نماز نہیں پڑھ سکتا، نماز نہ ہوگی،کیوں کہ وضو کے بعد پیشاب کا قطرہ آنے سے اس کا وضو ٹوٹ گیا، فتاوی عالمگیری (۱/۹ مطوبہ مکتبہ زکریا دیوبند)میں ہے: الغائط یوجب الوضوء قل أو کثر وکذلک البول والریح الخارجة من الدبر کذا في المحیط اھ․ (۲) اگر وہ ایک یا دو قطرے کپڑے پر پھیل کر پھیلاوٴ میں ایک روپے کی مقدار سے زیادہ نہ ہوں تو معاف ہیں،انھیں دھوئے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں، نماز ہوجائے گی، البتہ ایک روپے کی مقدار کی صورت میں قدرت کے باوجود انھیں نہ دھونا مکروہ تحریمی اور اس سے کم کی صورت میں خلاف سنت ہے۔ (شامی: ۱/۵۲۰-۵۲۲ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند