• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 49569

    عنوان: نہانے كے بعد قطرے آنا

    سوال: کبھی کبھار نہانے کے بعد مجھے قطرے دکھائی دیتے ہیں(مجھے تقاطر بول کی شکایت بھی ہے) ،اس لیے طہارت حاصل کرنے کے لیے میں ٹشو پیپر سے عضوٴ خاص کو پوچھ لیتا ہوں اور چار پانچ منٹ تک دیکھتاہوں کہ اگر قطرہ نہیں نکل رہا ہے تو میں کپڑے پہنتا ہوں اور نہانے کے وضو سے میں نماز پڑھتاہوں اور اگر قطرہ نکلتاہے تو میں دو بارہ عضوٴ خاص کو دھوتاہوں اور نمازپڑھنے کے لیے وضو کرتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا میرا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟ اور میں اصلاح کی ضرورت ہے؟

    جواب نمبر: 49569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 27-33/L=1/1435-U آپ کا عمل درست ہے، البتہ اگر پیشاب کے قطرے کپڑے پر لگ جائیں تو اس کو بھی دھولیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند