عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 4795
کیا حیض سے پاک ہوئی عورت بغیر نہائے اپنے شوہر سے ہمبستری کرسکتی ہے؟
کیا حیض سے پاک ہوئی عورت بغیر نہائے اپنے شوہر سے ہمبستری کرسکتی ہے؟
جواب نمبر: 479501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1542=1183/ ھ
جائز نہیں، البتہ اگر ایک کامل وقت نماز کا گذرگیا تو جماع جائز ہوجائے گا، مگر نماز چھوڑنے اور قضا کردینے کا گناہ ہوگا۔ ہاں! اگر حیض کا انقطاع مکمل دس دن میں ہوا تو بغیر غسل کے بھی جماع کی گنجائش ہے، اگرچہ اچھا نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مولانا اشرف علی تھانوی کی کتاب بہشتی زیور میں پاکی اور ناپاکی کے بیان میں یہ لکھا گیا ہے کہ اگر کسی کے ہاتھ پر منی، پیشاب یا کوئی اور نجاست لگ گئی ہو تو وہ انگلی کو چاٹ لے تو نجاست بھی صاف ہوجائے گی اور انگلی بھی پاک رہے گی ۔ یہ اسلام کی رو سے صراصر مخالف ہے اس کے بارے میں وضاحت فرماویں۔
9821 مناظرمجھے پیشاب کے بعد قطروں کے گرنے کی شکایت ہے۔جب میں بیت الخلاء سے باہر آتاہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ کچھ قطرے باہر آجائیں گے․․․لیکن میں یقین سے نہیں کہہ سکتا ہوں۔ کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ قطرے باہر آگئے ہیں (لیکن سو فیصد باہر نہیں آئے ہوتے ہیں)۔ اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں مجھے اپنا عضو دیکھنا چاہیے (کہ آیا یہ بھیگا ہوا ہے یا کہ نہیں) یا مجھے صرف اس وقت دیکھناچاہیے جب مجھے قطروں کا سو فیصد یقین ہو؟اب کبھی عضو کو دیکھنے کے بعد قطرہ نہیں ہوتاہے لیکن کبھی چالیس سے پچاس سیکنڈ کے بعد قطرہ ہوتا ہے جو کہ ایک عام قطرہ کا پانچویں حصہ سے چھوٹا ہوتاہے اور یہ نیچے گرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے۔ اس صورت میں اس کو پاک کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ کبھی مجھے شبہ ہوتا ہے کہ کچھ قطرے گر چکے ہیں لیکن یقین نہیں ہوتا ہے۔ تو کیا مجھے اس کو صاف کرنا ہوگا یا میں اس کو اللہ بھروسے چھوڑ دوں؟ کیا ہم ٹیشو پیپر سے پاکی حاصل کرسکتے ہیں؟ مجھے استبراء حاصل کرنے کے مختلف طریقے بتائیں؟
4178 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ جب غسل فرض ہوتو کیا غسل سے پہلے وضو کرسکتے ہیں؟ یا جیسا میں نے سیکھا ہے بڑوں سے جو غسل کا طریقہ ہے کہ پہلے اپنی شرمگاہ کو صاف کرکے پھر کلی کرنا پھر ناک میں پانی اور پھر پورے بدن پر پانی ڈالنا کہ ایک بال بھی برابر جگہ خشک نہ رہے۔ لیکن ایک آدمی نے کہاکہ پہلے وضو کرنا چاہیے اور اس نے کچھ اور دعا بھی بتائیں کہ نہاتے وقت یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ میں نے کہا کہ باتھ روم میں کوئی بھی دعا نہیں ہے۔ تو پھر وہ اپنی بات کو بدل کرکے کہتا ہے کہ اگر نہانے کے لیے پانی نہیں ہے تو تیمم بھی کرسکتے ہیں اور وضو بھی۔ دراصل وہ ہے بریلوی۔ اس نے جو اپنا طریقہ بتایا میں نے کہا تم ابھی تک ناپاک ہو کیوں کہ اس کو فرض کا پتہ نہیں اور ہر بات پر وہ فتوی دیتا ہے اپنے مولانا کا۔ اور ہاں یہ بریلوی جو ہوتے ہیں میں نے کہا اس کو تم لوگ مشرک ہو۔ کیا ایسا کہنا غلط ہے؟ اور اگر ناپاکی کی حالت میں پانی موجود نہ ہو تو کس طرح پاک ہوسکتے ہیں کیا تیمم یا وضو کرسکتے ہیں؟
6214 مناظرمیرے
ایام میں خرابی چل رہی ہے۔ 20/اکتوبر2009کو نو دنوں تک یعنی 28/اکتوبر2009تک خون
شروع ہوا، اس کے گیارہ دن کے بعد یعنی 7/نومبر2009کو خون دوبارہ شروع ہوا اور اب
تک یعنی 15/نومبر 2009تک خون رکا نہیں ہے۔ عموماً حیض کا وقت نو سے دس دن تک رہتا
ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ حیض کا خون ہے یا استحاضہ کا؟ کیا مجھ کو نماز پڑھنا
چاہیے یا نہیں؟
اچھی طرح تسلی كرنے كے باوجود پیشاب كے قطرے آئیں تو كیا حكم ہے؟
5525 مناظرمجھے پیشاب خشک کرنے کا سنت طریقہ بتائیں
6186 مناظر