• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 47886

    عنوان: اسپینر مشین میں كپڑے پاك كرنے كا طریقہ

    سوال: اگر اسپینر مشین ( جس میں ڈال کر گھمانے سے کپڑے اچھی طرح نچوڑ جاتے ہیں اور کچھ حد تک خشک بھی ہوجاتے ہیں ) میں واشنگ مشین سے نکال کر گندے ناپاک کپڑے ڈال دیئے جائیں اور اسپینر کے اوپر صاف پانی کا پائپ لگا کے اتنی دیر چلایا جایا کہ گندے پانی کی جگہ صاف پانی آنا شروع ہوجائے تو کیا اس سے کپڑے پاک ہوجائیں گے؟

    جواب نمبر: 47886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1315-1297/N=11/1434 جی ہاں! اس طرح اسپینر مشین میں ناپاک کپڑوں کا پانی نکالنے سے ناپاک کپڑے پاک ہوجائیں گے، درمختار (مع الرد ۱:۵۴۲، ۵۴۳ ط مکتبہ زکریا دیوبند) میں ہے: ”أما لو غسل في غدیر أو صب علیہ ماء کثیر أو جری علیہ الماء طہر مطلقا بلا شرط عصر وتجفیف وتکرار غمس ہو المختار“ اھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند