• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 47672

    عنوان: میں پیتھولوجی کا کام کرتاہوں، جب میں باوضو ہوتاہوں تب بھی میں خون جمع کرتاہوں، اس وقت کسی لیڈی کا خون جمع کرنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے یا نہیں؟

    سوال: میں پیتھولوجی کا کام کرتاہوں، جب میں باوضو ہوتاہوں تب بھی میں خون جمع کرتاہوں، اس وقت کسی لیڈی کا خون جمع کرنے سے وضو ٹوٹ جاتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 47672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1233-1232/M=11/1434-U محض خون جمع کرنا یہ ناقض وضو نہیں ہے، خواہ مرد کا خون ہو یا عورت کا، اگر آپ کا کام دوسرے کا خون جمع کرنا ہے اور آپ باوضو یہ کام کرتے ہیں تو اس سے آپ کے وضو پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، آپ کا وضو بدستور برقرار رہے گا، بشرطیکہ آپ کے جسم سے کوئی ناقض چیز نہ نکلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند