عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 47332
جواب نمبر: 47332
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1720-1399/B=1/1435-U جس صورت میں پیشاب کا قطرہ نکلنا محسوس ہو اور پورے یقین کے ساتھ نکلنا محسوس ہو تو اس صورت میں آپ دوبارہ استنجا پاک کرکے اور پاجامے کی رومالی دھوکر دوبارہ وضو کریں اور پھر نماز پڑھیں، اور اگر پانی اندر چلے جانے کے بعد میں نکلا ہے اور اکثر آپ کو ایسا ہوتا ہے،پیشاب کے نکلنے کا قطعی احساس نہیں ہوا ہے تو ایسی صورت میں آپ کو دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں، نہ استنجا کرنے کی ضرورت ہے، آپ کا وضو باقی ہے، آپ اس صورت میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر پیشاب کے نکلنے کا اندیشہ ہو تو مقام کو دھوکر دوبارہ وضو کرلینا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند