عبادات
>>
طہارت
سوال نمبر: 46910
عنوان: اگر کوئی باوضو شخص صرف ٹھنڈک کے لیے غسل کرے ؟
سوال: ہمارے علاقے میں کچھ لوگ جن میں علماء بھی شامل ہیں کہتے ہیں کہ اگر اعتکاف کے دوران مسجد کے اندر صرف ٹھنڈک کے لیے نہایا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے اور دلیل یہ دیتے ہیں کہ یہ پانی (جس سے نہایا ہے) پا ک بھی ہے اور پاکی کے لیے استعمال بھی کیا جاسکتاہے اور اس کے لیے لوگوں نے کپڑے سے ایک چار دیوالی بنائی تھی اور پانی بھی مسجد کے فرش پر گرتا تھا تو لہذا اس مسئلہ میں آپ ہماری مدد فرمائیں اور طریقہ بھی بتائیں۔ میں اس دفعہ اعتکاف کے لیے بیٹھوں گا تو اس سے پہلے اس کا جواب دیدیں؟
جواب نمبر: 4691001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1245-1163/N=10/1434
اگر کوئی باوضو شخص صرف ٹھنڈک کے لیے غسل کرے تو جسم سے گرنے والا پانی اگرچہ فقہی رو سے مائے مستعمل نہ ہوگا، اور ناپاک بھی نہ ہوگا لیکن پسینہ اور میل کچیل کے اثرات والا غسالہ بدن (بدن کا دھوون) ضرور ہوگا اور ظاہر ہے کہ ایسا گندا پانی مسجد کے فرش پر گرانا بلاشبہ مسجد کے احترام کے خلاف ہے، اور اس میں مسجد کی بے ادبی ہے اس لیے حالت اعتکاف میں مسجد کے اندر اس طرح ٹھنڈک کے غسل کی اجات نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند