• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 46900

    عنوان: دھونے کے بعد جو جگہ خشک ہوگئی اسے دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں ہے، غسل صحیح ہوجائے گا

    سوال: اگر کوئی غسل کے دوران ایک جگہ کو دھولے اور کچھ منٹوں کے بعد مثلاً دس /پندرہ منٹوں میں وہ دھوئی ہوئی جگہ خشک ہوجائے تو غسل پھر سے کرنا ہوگا یا پھر دھونا نہیں ہے ، اس جگہ کو صرف ایک بار دھونا کافی ہے اس خشک جگہ کو یا اس خشک جگہ کو پھر دھویا جائے؟ (۲) اگر کوئی غسل کے دوران بدن سے منی وغیرہ دھوئے اور وہی پانی بدن کے دوسرے حصوں پر پڑ جائے تو کیا جسم کا وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا اور جگہ دھونے کے بعد ہاتھ پھر سے دھونے ہوں گے یا نہیں؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 46900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1062-815/D=10/1434 (۱) دھونے کے بعد جو جگہ خشک ہوگئی اسے دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں ہے، غسل صحیح ہوجائے گا۔ (۲) جس پانی سے منی دھوئی گئی یہ پانی تو نجس ہوگاوہ بھی نجس ہوجائے گا اور اس حصے کو دھونا ضروری ہوجائے گا، (ب) اگر جگہ کو دو تین دفعہ ہاتھ سے رگڑکر دھویا گیا ہے تو ہاتھ بھی پاک ہوگیا ہاتھ کو الگ سے دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند