• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 46321

    عنوان: اگرراستہ چلتے ہوئے آپ کے برقعہ میں یقینی طور پر کوئی نجاست لگ گئی اور وہ مقدار عفو سے زائد ہے تو اس صورت میں اس برقعہ میں نماز پڑھنا جائز نہیں

    سوال: میں یونیورسٹی کی طالبہ ہوں۔پڑھاء ی کے درمیان نماز کے لیے چھوٹا سا وقفہ دیا جاتا ہے۔اور یونیورسٹی جاتے ہوء ے راستے میں برخا کیی بار زمین پر لگ جاتا ہے اور زمین پر اکثر نجاست بھی ہوتی ہے جس کا انداذہ نہیں ہو پاتا کب لگ گء ی۔تو ایسے میں روز یونیورسٹی میں برخا تو نہیں پاک کیا جاسکتا تو کیا راستے کی نجاست معاف ہوگی اس سورت یا نہیں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 46321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1121-1191/N=10/1434 اگرراستہ چلتے ہوئے آپ کے برقعہ میں یقینی طور پر کوئی نجاست لگ گئی اور وہ مقدار عفو سے زائد ہے تو اس صورت میں اس برقعہ میں نماز پڑھنا جائز نہیں، اس میں نماز پڑھنے کے لیے نجاست والے حصہ کو دھونا ضروری ہوگا، آپ غسل خانہ میں جاکر وہ حصہ دھولیا کریں یا کسی باپردہ محفوظ کمرہ میں برقعہ اتار کر نماز پڑھا کریں، اور اگر نجاست کے بجائے راستہ کی کیچڑ وغیرہ لگی ہے جس میں نجاست ظاہر نہیں تو نماز کے لیے کیچڑوالے حصہ کو دھونا یا برقعہ کو اتارنا ضروری نہیں، دھوئے بغیر اسی برقعہ میں نماز پڑھ سکتی ہیں، نماز ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند