• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 46241

    عنوان: صبحت کرنے کے بعد جو منی نکلتی ہے ، اس کے بعد اگر کسی بھی چیز کو ہاتھ لگانے سے وہ چیز ناپاک ہوجائے گی یا نہیں؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ منی پیشاب میں نکلنے کے بعد یا اپنی بیوی سے صبحت کرنے کے بعد جو منی نکلتی ہے ، اس کے بعد اگر کسی بھی چیز کو ہاتھ لگانے سے وہ چیز ناپاک ہوجائے گی یا نہیں؟ مثال کے طورپر کہیں بستر پر بیٹھ گیا یا کسی پاک جگہ بیٹھ گیا تو کیا وہ چیز یا جگہ بھی ناپاک ہوجائے گی ؟

    جواب نمبر: 46241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1196-307/B=10/1434 صورتِ مذکورہ میں کسی چیز کو ہاتھ لگانے سے یا کسی بستر یا پاک جگہ پر بیٹھ جانے سے وہ چیز ناپاک نہ ہوگی، منی نکلنے کے بعد پورا جسم جو ناپاک بتایا جاتا ہے وہ حکما ہے، حقیقةً ایسا نہیں ہے، یعنی شریعت نے پورے جسم کو پاک کرنے اور نہانے کا حکم دیا ہے اس لیے ہم اس کو ناپاک کہتے ہیں، ہم ہاتھ سے کوئی چیز چھودیں تو وہ ناپاک نہیں ہوگی۔ ہمارے بدن کے کپڑے بھی ناپاک نہ ہوں گے، پسنہ سے کپڑے تر ہوجائیں جب بھی کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند