• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 46045

    عنوان: واشنگ مشین سے كپڑے دھونا

    سوال: ہمارے ہاسٹل کا دھوبی جو صرف ہوسٹل کے تقریبا ۵۰۰ لڑکوں کے کپڑے دھوتاہے ، وہ کہتاہے کہ میں تین پانی سے کپڑے دھوتاہوں، پہلے مشین کے سر ف کے پانی سے ، پھر ٹب کے پانی میں ڈالتا ہوں ، اس کو نچوڑ کر پھر نئے ٹب کے پانی میں ڈالتا ہوں اور پھر نچوڑتاہوں، کیا اس دھوبی کو ناپاک کپڑے دیئے جاسکتے ہیں؟ پھر وہ پاک ہوں گے کہ نہیں؟ اگر وہ اس طرح دھوتاہے؟

    جواب نمبر: 46045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 999-775/B=8/1434 کپڑے دھونے کا جو طریقہ اوپر بتایا گیا ہے اس طرح کپڑے دھونے سے وہ پاک ہوجائیں گے۔ اس دھوبی کو اپنے ناپاک کپڑے بھی دھونے کے لیے دے سکتے ہیں، کوئی شک اور وہم نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند