• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 45985

    عنوان: اگر کسی شخص کو طہارت کے بعد پیشاب کے قطرے نکلتے ہیں تو ویسی صورت میں نماز کیسے ادا کریں؟

    سوال: اگر کسی شخص کو طہارت کے بعد پیشاب کے قطرے نکلتے ہیں تو ویسی صورت میں نماز کیسے ادا کریں؟

    جواب نمبر: 45985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 41014-951/N=8/1434 ایسے شخص کو چأہیے کہ جب پیشاب کے قطرے نکلنا بند ہوجائیں تو وضو کرکے نماز پڑھے، پیشاب کے قطرے نکلنے کے ساتھ جو وضو کرے گا وہ معتبر نہ ہوگا، نیز قطرات کے بعد اکر دوبارہ وضو کیے بغیر نماز پڑھے گا تو وہ نماز نہ ہوگی اور ایسے شخص کو جماعت سے اتنا پہلے استنجا سے فارغ ہوجانا چاہیے کہ قطرات کا سلسلہ بند ہونے کے بعد وضو کرکے جماعت پانا ممکن ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند