عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 4476
میرا سوال احتلام کے بارے میں ہے۔ کیا جنابت کی حالت میں کوئی شخص بازار اور دوسری جگہوں پر جاسکتا ہے، اور تھوڑی دیر کے بعد غسل کرے؟ اور اگر پسینہ نہ آئے تو کیا وہی کپڑا پہن سکتا ہے؟
میرا سوال احتلام کے بارے میں ہے۔ کیا جنابت کی حالت میں کوئی شخص بازار اور دوسری جگہوں پر جاسکتا ہے، اور تھوڑی دیر کے بعد غسل کرے؟ اور اگر پسینہ نہ آئے تو کیا وہی کپڑا پہن سکتا ہے؟
جواب نمبر: 4476
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 436=436/ م
جنابت کی حالت میں بازار اور دوسری جگہوں پر (مساجد کے علاوہ) جانے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، جاسکتا ہے۔ اور اگر کپڑے پر کوئی ظاہری نجاست نہ لگی ہو تواسی کپڑے کوغسل کے بعد پہن بھی سکتا ہے۔ البتہ بلاوجہ غسل میں تاخیر کرنا اچھا نہیں۔ اور اتنی تاخیر کہ نماز قضاء ہوجائے ناجائز ہے۔ واضح رہے کی جنبی کا پسینہ ناپاک نہیں ہوتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند