• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 43892

    عنوان: دماغ میں گندے خیالات سے مذی آجائے

    سوال: میرے دماغ میں بہت گندے خیالات آتے ہیں ، میں ان کو حتم کرنے کی بھر پور کوشش کرتا ہوں ، ،لیکن چونکہ میں پہلے بہت گندی چیز دیکھ چکاہوں، اس لئے جب ذہن میں کوئی گندہ خیال آتا ہے تو وہ بہت شدید ہوتا ہے، اس کی شدت کی وجہ سے میرے عضو مذی گر جاتی ہے ، اسی طرح جب میں ناف کے نیچے حصے سے بال کاٹتا ہوں تو عضو کو دیکھنے اور پکڑنے کی وجہ سے مذی آجاتی ہے جس کی وجہ سے اکثر 2 یا ۳ گھنٹوں تک ۵ منت یا ۱۰ منت کے وقفے سے ایک چھوٹا سا قطرہ مذی آتی ہے ، میں بال کاٹنے کے بعد ایک دفعہ وضو کر کے نماز پڑھ لیتا ہوں، چاہے ،مذی نماز کے درمیان کیون نہ آے. کیا یہ ٹھیک ہے کیوں کہ قطرہ تو ویسے ہی آئے گا، پہلے میں بار بار وضو کرتا ہ تھا پر اب نہیں کرتا. اب صرف ایک وضو کر کے اس پر وضو پر ساری نماز تک اہتمام کرتا ہوں کیا یہ ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 43892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 165-129/H=3/1434 اگر نکلنے والا مادہ منی نہ ہو بلکہ مذی ہو تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور جسم وکپڑے میں مقدارِ درہم سے زائد لگ جائے تو وہ بھی ناپاک ہوجاتے ہیں اور اسی حالت میں نماز پڑھ لینا جائز نہیں، الغرض آپ کا عمل ٹھیک نہیں ہے، مذی آنے پر جسم وکپڑوں کو پاک کرکے وضو کیا کریں اور پھر نماز ادا کیا کریں ورنہ آپ کی نماز نہ ہوگی اور جتنی نمازیں اس طرح پڑھ لی ہیں وہ بھی درست نہ ہوئیں، ان کا اعادہ واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند