• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 42971

    عنوان: حالت حیض میں مناجات مقبول اور منزل پڑھنا

    سوال: مسئلہ کے بارے میں کہ عورت حیض کی حالت میں مناجات مقبول اور شیخ الحدیث مولانازکریاصاحب رحمة اللہ علیہ کی منزل پڑھ سکتی ہے؟اور برکت کی نیت سے پڑھنے میں اوردعاکی نیت سے پڑھنے میں کیا فرق ہے؟

    جواب نمبر: 42971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 68-56/B=2/1434 حیض کی حالت میں عورت کے لیے دعائیں اور مناجات پڑھنے کی اجازت ہے۔ منزل میں تو سب قرآن پاک کی آیتیں ہیں اس لیے بنیت تلاوت نہ پڑھے۔ وہ تلاوت قرآن میں داخل ہے۔ اس کے بدلہ میں اور تسبیحات وغیرہ پڑھ سکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند