• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 42896

    عنوان: پانی سے ہلاكت كا اندیشہ ہو تو تیمم كرسكتے ہیں

    سوال: میرا سوال ہے کہ سردی کا موسم ہو پانی شدید ٹھنڈا ہو جسکے استعمال سے نقصان کا خدشہ ہو اور پانی گرم کرنیکے بھی کوئی ذارئع نہ ہو اور غسل واجب ہو گیا ہو تو اس حال میں غسل کے بجائے تیمم کر کے نماز ادا کر سکتے ہیں اور امامت کرنے والے امام بھی اس طرح تیمم کر کے نماز پڑھا سکتے ہیں؟براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42896

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 85-85/M=2/1434 اگر ٹھنڈا پانی سے غسلِ واجب کرنے کی صورت میں جان کی ہلاکت یا عضو کے شل ہوجانے کا خطرہ ہو، اور پانی گرم کرنے کی کوئی شکل نہ ہو تو ایسی مجبوری میں تیمم کرکے نماز پڑھی اور پڑھائی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند