• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 42650

    عنوان: ٹوائیلٹ پیپر سے استنجا كا طریقہ

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کی ٹوئلیٹ پیپر سے استنجا کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب تفصیل سے دیجئے گا ۔

    جواب نمبر: 42650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1740-1740/M=1/1434 جتنی ضرورت ہو بائیں ہاتھ میں لے کر استنجاء کے مقام کو لگائیں اور قطرہ خشک کریں، پھر پانی سے عضو کو دھل لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند