• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 42598

    عنوان: زنابت کا گشل

    سوال: غسل جنابت کا طریقہ تفصیل سے بتائیں ۔

    جواب نمبر: 42598

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1723-1723/M=1/1434 اگر بدن یا کپڑے پر ناپاکی لگی ہو تو پہلے اس کو دھوکر صاف کرلیں، پھر نماز کے لیے جس طرح وضو کرتے ہیں، اس طرح وضو کرلیں، مسواک کرلیں، پھر سر سے پانی ڈالنا شروع کریں پھر دائیں اور بائیں اور بقیہ بدن پر پانی بہائیں، منھ، کان، ناف کے سوراخوں میں پانی اہتمام سے پہنچائیں، کشف عورت کی حالت میں استقبال قبلہ نہ کریں، نہاتے ہوئے بات چیت نہ کریں، اگر ایسی جگہ آدمی غسل کررہا ہے جہاں غسل کا پانی جمع ہورہا ہے تو اخیر میں وہاں سے ہٹ کر اپنے پیر کو دھولیں، خوب رگڑکر اچھی طرح نہائیں، غسل واجب میں کل کرنا، ناک میں پانی ڈالنا اور پورے بدن پر پانی بہانا کہ کوئی جگہ خشک نہ رہے یہ فرض ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند