• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 42384

    عنوان: غسل كے فرائض

    سوال: غسل کرتے وقت تین بار ناک کی کچی ہڈی تک پانی ڈالا جاتا ہے اور تین بار منہ میں پانی دینا ہوتا ہے، میرے علم میں یہ بات ہے کہ ایک دفع پانی دینا فرض ہے اور دو دفعہ سنّت ہے تو اگر ایک دفعہ میں اور ایک دفعہ ناک میں پانی دیا جائے تو غسل ہو جائے گا۔ براہ کرم،ا س پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 42384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1652-1652/M=12/1433 جی ہاں اگر غسل واجب ہو تو ایک مرتبہ ناک کے نرم حصے تک پانی پہنچانا فرض ہے اور کلی کرنا اور پورے بدن پر پانی بہانا کہ کوئی جگہ خشک نہ رہے، یہ بھی ضروری ہے، اگر ایک بار بھی ایسا کرلیا تو غسل ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند