• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 42122

    عنوان: کون مہندی لگائی جائے

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل جو کیمیکل کون مہندی ہاتھو پیروں پر لگائی جاتی ہے اس سے وضو اور غسل جائز ہے یا نہیں؟ جو لگنے کے بعد کھرچ کر اترتی ہے۔

    جواب نمبر: 42122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1918-1481/B=11/1433 اگر وہ چکنی اور دَلدار ہوتی ہے کہ جسم پر سوکھ جانے کے بعد اس میں پانی سرایت نہ کرتا ہو تو اس کو صاف کیے بغیر وضو اور غسل جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند