• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 41695

    عنوان: الكوہل كی مختلف قسمیں ہیں

    سوال: الکوحل والی پرفیوم استعمال کر سکتے ہیں؟ کیا الکوحل والی پرفیوم استعمال کرنے سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں اور ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 41695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1815-1411/B=11/1433 الکوہل مختلف قسم کے ہوتے ہیں، ایک وہ الکوہل ہوتا ہے جو کھجور، انگور، چھوارے اور منقے سے بنی ہوئی شراب سے بنایا جاتا ہے وہ الکوہل مثل شراب کے قطعی حرام وناپاک ہوتا ہے، پرفیوم میں اسے الکوہل کی آمیزش سے وہ پرفیوم ناپاک ہوجاتا ہے اس کو لگاکر نماز پڑھنا جائز نہیں۔ اور وہ الکوہل جو آلو سے ارو دیگر سبزیوں سے اور پتھر کے کوئلے سے بنتا ہے ایسے الکوہل کی آمیزش سے پرفیوم ناپاک نہیں ہوتا، لگاکر ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں، تفصیل کے لیے تکملہ فتح الملہم کا مطالعہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند