• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 41514

    عنوان: سگریٹ پینا اگرچہ مکروہ ہے مگر اس سے وضو نہں ٹوٹتا

    سوال: کیا سگریٹ سے وضو ٹوٹتا ہے کہ نہیں ؟بہت لوگوں سے سناہے کہ سگریٹ وضو ٹوٹ جاتاہے ، دلیل یہ دیتے ہے کہ خود کشی حرام ہے، اور سگریٹ بھی خودکشی کے مترادف ہے ، اس لیے یہ حرام ہے ، کیا یہ بات درست ہے ؟

    جواب نمبر: 41514

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1536-999/H=10/1433 سگریٹ پینا اگرچہ مکروہ ہے مگر اس سے وضو نہں ٹوٹتا۔ جو لوگ دلیل دیتے ہیں وہ دلیل نہیں بلکہ استدلال فاسد ہے، جس کا شریعت میں کچھ اعتبار نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند