عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 411
جونک لگوانے سے کیا مراد ہے؟
جونک لگوانے سے کیا مراد ہے؟
جواب نمبر: 41101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 229/م=240/م)
جونک پانی میں تیرنے والا ایک کیڑا ہے جو خون کو چوس لیتا ہے، آدمی کے جسم کے کسی حصہ میں یا زخم میں فاسد خون بھر جاتا ہے تو اس فاسد مادہ کو نکلوانے کے لیے جونک لگوائی جاتی ہے، اگر کسی نے جونک لگائی اور اس میں اتنا خون بھرگیا کہ اگر اسے کاٹ دیا جائے تو خون بہہ پڑے تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے کما في الدر المختار : وکذا ینقضہ علقة مصّت عضواً و امتلأت من الدم ... وفي الشامیة : قولہ علقة: دویبة في الماء تمص الدم اھ (در مختار مع الشامي زکریا: 1/268)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مفتی صاحب میرا سوال نماز کے تعلق سے ہے۔ (۱) کیا حنفیوں کی نماز درست ہے؟ کیسے؟ احادیث کی روشنی میں بتائیں؟ (۲) سارے علماء کا یہ اتفاق رہاہے کہ احادیث سے جب مسائل نکالے جاتے ہیں تو سب سے پہلے درجہ بخاری اورمسلم کی احادیث کو دیا جاتا ہے کیوں کہ ان کی احادیث دوسروں کے بالمقابل بہت زیادہ صحیح ہیں۔ پھر کیوں نماز کے معاملہ میں ان احادیث کو پیش نظر نہیں رکھا جاتا؟ (۳)صحیح بخاری اور مسلم شریف میں نماز کا الگ طریقہ ہے جیسے کہ کعبة اللہ اور مدینہ شریف میں ہوتی ہے۔ کیا وہ بھی درست ہے یا نہیں؟ (۴)اگر دونوں درست اور دونوں سنت طریقے ہیں تو پھر کیا ہم اپنی پسند کے طریقہ کے اعتبارسے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ (۵)وتر کی نماز کا طریقہ بھی بتائیں؟ (۶)میں جہاں آفس میں کام کرتا ہوں وہا ں پر باتھ روم میں کموڈ(مغربی طرزکا بیت الخلاء) ہے۔ کیا کموڈ استعمال کرنا جائز ہے؟ اور کیا وہاں پر وضو بنا سکتے ہیں؟ میں نماز کے تعلق سے بہت زیادہ پریشان ہوں برائے مہربانی میری جلد از جلد رہنمائی کیجئے مہربانی ہوگی؟
3630 مناظرمجھے کثرت پیشاب کی بیماری ہے۔پیشاب کرنے کے بعد پیشاب نہیں رکتا ہے اور پیشاب کے قطرے ایک گھنٹہ تک باہر آتے رہتے ہیں اور میں بہت دیر تک بھی پیشاب پر کنٹرول نہیں کرپاتا ہوں اور کچھ قطرے دوبارہ باہر آتے ہیں۔ اور پیشاب کے یہ تمام قطرے بغیر میرے علم کے باہر آتے ہیں، میں صرف اس وقت جان پاتاہوں جب میں اپنیخاص عضو کو دیکھتا ہوں۔ اس کی وجہ سے میں اپنی چڈی کے اندر ایک الگ کپڑا رکھتاہوں۔ میں نماز پڑھنے میں بہت شدید پریشانی محسوس کرتاہوں۔ ماضی میں جب نماز کا وقت آتا تھا تو میں الگ کپڑا اتار لیتا تھا اور چڈی کو بھی (میں شلوار قمیص پہنتا ہوں) او رمسجد جاتا ہوں۔ کچھ مرتبہ ایسا ہوا کہ جب میں مسجد سے آرہا ہوتا ہوں اپنے گھر میں داخل ہوا او راپنے عضو مخصوص کودیکھا تو یہ بھیگا ہواملا اور پیشاب کے قطرے میرے عضو مخصوص پر تھے۔ میں بہت زیادہ ذہنی تکلیف محسوس کرتا ہوں اور نماز کے بارے میں شبہ بھی ہوتا ہے کہ آیا یہ قبول ہوئی بھی یا نہیں کیوں کہ میں نہیں جانتاہوں کہ کب پیشاب کے قطرے باہر آئے تھے ، آیا میرے گھر جاتے ہوئے راستہ میں یا نماز کے دوران مسجد میں، یا یہ نماز کے وقت میں آیا تو اس صورت میں پیشاب کے قطروں نے مسجد کی زمین بھی چھوئی ہوگی اور اس کو ناپاک کردیا ہوگا۔ ...
3455 مناظرمغربی طرز کے بیت الخلاء کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
1732 مناظراگر
ہم ناپاک اور پاک کپڑوں کو ایک ساتھ ایک آٹومیٹک واشنگ مشین میں دھونے کے لیے
ڈالیں جو کہ پانی کو خود بخود لیتی ہے اور دھلنے کے بعد مشین دوبارہ پانی لیتی ہے
کپڑوں کو نچوڑنے کے لیے۔ تو کیا اس طرح سے کپڑے پاک ہوجائیں گے یا یہ کہ ان کو
دوبارہ پاک پانی سے پاک کرنے کی ضرورت ہے؟
بشہوت صرف ایک دو قطرہ نکلنے سے غسل واجب ہوجائے گا؟
3124 مناظرمیں موئے زیر ناف
اور بغل کے بال کے بارے میں تفصیلی حکم جاننا چاہتاہوں۔ (۱)کیا
اس کو بنانے کے لیے وقت کی کوئی تحدید ہے جیسے کہ چالیس دن؟ کیا یہ فرض ہے، واجب
ہے یا سنت ہے؟ (۲)کیا یہ بات سچ ہے کہ اگر یہ بال چالیس دن
کے اندر نہ بنائے جائیں تو انسان کی دعا قبول نہیں ہوتی ہے؟ (۳)کیا ہم قینچی، ریزر اور کچھ دوسری تیز چیزوں
کے استعمال کے بجائے جن کا استعمال کرنا خطرناک ہوتا ہے، بال صاف کرنے والی کریم یا
لوشن کا استعمال کرسکتے ہیں؟ (۴)موئے زیر
ناف اور بغل کے بال کی حد جن کو صاف کیا جائے گا کیا ہیں؟ (۵)مقعد
کے اردگرد کے بال کے بارے میں کیا حکم ہے؟ برائے کرم واضح انداز میں جواب عنایت
فرماویں کیوں کہ یہ ایسا عمل ہے جس کو پابندی سے کیا جاتا ہے؟