• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 40813

    عنوان: مذی اور اسکا علاج

    سوال: مذی کو پاک کیسے کیا جائے؟ کیا اس کو بھی منی کی طرح پاک کریں؟اور کیا ذکر کو صرف دھویا جائے یا خصتیں کو بھی؟ اور ودی کیا ہے اور اس کی پہچان کیا ہے؟مجھے جب بھی برا خیال اتا ہے تو مذی نکلتی ہے؟ اس بیماری کا کیا نام ہے اور علاج بھی بتا دیں آسان سا دیسی جو گھر میں کر سکیں؟ می سعودی میں رہتا ہوں یہاں ہر علاج نہیں ہو سکتا اور ہر چیز نہیں ملتی، اور یہ بات شرم والی بھی ہے؟ میں شادی شدہ نہیں ہوں۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 40813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1361-866/L=10/1433 مذی جس جگہ لگی ہو اس کو دھوکر نچوڑدیا جائے، ناپاک تو مذی اور منی دونوں ہیں، البتہ منی گاڑھی ہوتی ہے اس لیے اس کے دھونے میں مبالغہ سے کام لینا چاہیے، منی کے برخلاف مذی پتلی ہوتی ہے، جسے معمولی انداز میں دھونے اور نچوڑدینے سے کپڑا پاک ہوجاتا ہے۔ (۲) اگر مذی خصیتین پر لگی ہوئی نہ ہو تو خصیتین کو دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔ (۳) پیشاب کے بعد نکلنے والے سفید مادہ کو ودی کہتے ہیں، پیشاب کے معمولی مقدار میں یہ مادہ نکلتا ہے، کوئی اس کا ادراک کرلیتا ہے اور کوئی اس کا ادراک نہیں کرپاتا، اس کے علاوہ اور جو سوال میں مذکور ہیں اس کا تعلق طب سے ہے، اس کے لیے کسی ماہر حکیم سے رابطہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند