• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 40799

    عنوان: زیر ناف بال کو ہرہفتہ صاف کرنا مستحب ہے

    سوال: شریعت کے مطابق زیر ناف بالوں کا کیا حکم ہے؟.انکے نہ کاٹنے پر کیا نمازوں اور دوسری عبادت پر اثر پڑتا ہے؟ .آپ سے میری یہ گزارش ہے کہ جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 40799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1295-1295/M=9/1433 زیر ناف بال کو ہرہفتہ صاف کرنا مستحب ہے، چالیس دن تک تاخیر کی گنجائش ہے، اس سے زیادہ تاخیر شدید کراہت اور گناہ کا موجب ہے، اس سے ثواب میں کمی ہوجاتی ہے۔ حلق عانتہ وتنظیف بدنہ بالاغتسال في کل أسبوع مرة والأفضل یوم الجمعة، وجاز في کل خمسة عشرة وکرہ ترکہ وراء الأربعین․ (در مختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند