• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 40318

    عنوان: روزے میں احتلام کا ہونا

    سوال: اگر میں روزہ رکھتا ہوں اور احتلام ہو جائے تو کیا میں روزہ رکھ سکتا ہوں ؟اور دوسرا یہ کہ اگر میں روزہ رکھ لوں اور احتلام ہو جائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 40318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1248-754/L=9/1433 روزہ کی حالت میں احتلام ہوجانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، اس لیے اگر روزہ میں احتلام ہوجائے تو روزہ جاری رکھنا چاہیے، البتہ جلد از جلد غسل جنابت سے فارغ ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند