عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 4007
زیر ناف بالوں کو کہاں تک ٹا جائے؟ ذکر پر کچھ بال آگئے ہیں اور ان بالوں کا کاٹنا ایک خطرہ ہے؟ براہ کرم، اس سلسلے میں تفصیل سے جواب دیں۔
زیر ناف بالوں کو کہاں تک ٹا جائے؟ ذکر پر کچھ بال آگئے ہیں اور ان بالوں کا کاٹنا ایک خطرہ ہے؟ براہ کرم، اس سلسلے میں تفصیل سے جواب دیں۔
جواب نمبر: 4007
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 149/ م= 149/ م
پیڑو کی ہڈی کی ابتداء سے لے کر ذَکر، خصیتین، ان کے حوالی اور ان کی محاذات میں رانوں کا وہ حصہ جس کے تلوث کا خطرہ ہے او ردبر کے بال صاف کرنا واجب ہے، دبر کے بالوں کی صفائی کو طحطاوی رحمہ اللہ نے مستحب لکھا ہے، مگر علامہ ابن عابدین رحمہ اللہ نے اس کا حکم بھی عانہ کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ موٴکد قرار دیا ہے۔ قال الطحطاوي: العانة ھي الشعر الذي فوق الذکر وحوالیہ وحوالي فرجھا ویستحب إزالة شعر الدبر الخ․ وقال ابن عابدین: والعانة الشعر القریب من فرج الرجل والمرأة ومثلھا شعر الدبر بل ھو أولی بالإزالة لئلا یتعلق بہ شيء من الخارج (الشامي)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند