• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 39192

    عنوان: جنبی كے تیمم كا مسئلہ

    سوال: جنبی آدمی اگر نہانے سے بیمار ہوجاتا ہے مگر وضو کرسکتا ہے تو اس کوکیا کرنا چاہے؟ تیمم یا وضو اگر نہائے تو شدید بخار میں مبتلاا ہوجاتاہے اور وہی شخص بعض اوقات وضو سے بھی بیمار پڑجاتا ہے۔

    جواب نمبر: 39192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1183-994/B=6/1433 جہاں جہاں نجاست لگی ہے اسے دھولے، پھر غسل کی نیت سے تیمم کرے، وہ اس سے نماز بھی پڑھ سکتا ہے، الگ سے وضو کے لیے تیمم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نہ ہی وضو کرنے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند