• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 39076

    عنوان: غسل جنابت کا صحیح اور مکمل طریقہ

    سوال: مہربانی کر کے غسل جنابت کا صحیح اور مکمل طریقہ بتا ئیں ،شکریہ

    جواب نمبر: 39076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1113-936/B=6/1433 پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوکر استنجا کے مقام کو دھوئیں اور جہاں جہاں نجاست لگی ہو اسے دھوئیں اس کے بعد وضو کریں، وضو میں کلی کرتے وقت غرارہ بھی کریں، ناک میں پانی مبالغہ کے ساتھ چڑھائیں۔ وضو مکمل کرکے سر پر پھر داہنے کندھے پر پھر بائیں کندھے پر پانی بہائیں اور پورے جسم کو خوب ملیں۔ پھر دوبارہ اس طرح بہائیں پھر تیسری بار بہاکر ملیں۔ بس غسل جنابت ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند