• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 38110

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ مجھے پیشاب کے بعد کھڑے ہو کر استبرا کرنا پڑتا ہے مکمل پاکی حاصل کرنے کے لیے تو اس دوران میری شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو جاتی ہے ۔ اس کے لیے کیا حکم ہے ٹخنے چھپانے کا ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مجھے پیشاب کے بعد کھڑے ہو کر استبرا کرنا پڑتا ہے مکمل پاکی حاصل کرنے کے لیے تو اس دوران میری شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو جاتی ہے ۔ اس کے لیے کیا حکم ہے ٹخنے چھپانے کا ؟

    جواب نمبر: 38110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 641-545/B=5/1433 اس صورت میں آپ کی کوئی پکڑ نہیں، کیونکہ یہ غیر اختیاری طور پر شلوار ٹخنوں سے نیچے ہوجاتی ہے۔ جو شخص بالقصد اور از راہِ تکبر ٹخنوں سے نیچے شلوار پہنے اس کے لیے پکڑ ہے، وہ گنہگار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند