• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37907

    عنوان: كیا عورتوں اور مردوں كے مسح میں فرق ہے؟

    سوال: کیا عورتوں اور مردو کا سر کا مسح کا طریقہ ایک جیسا ہے؟ کیا مسح کرتے وقت بالو ں کے اندر انگلیاں ڈالنا ضروری ہے انکی جڑوں کو گیلا کرنے کے لئے؟کیوں کہ میں نے سنا ہے کہ سر کے مسح میں بالوں کی جڑوں تک پانی جانا ضروری ہے۔ مہربانی کرکے واضح کریں۔

    جواب نمبر: 37907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 647-321/L=4/1433 (۱) عورتوں اور مردوں کے سر کے مسح کا طریقہ ایک جیسا ہے۔ (۲) مسح کرتے وقت بالوں کے اندر انگلیاں ڈالنا ضروری نہیں، بس ترہاتھ کا سر کے بالوں کے اوپر پھیردینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند