• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37780

    عنوان: ٹنكی كا پانی ماء قلیل ہے

    سوال: میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ ہمارے گھر پانی کی دو ٹنکیاں ہیں ایک وہ ہے جو زمین ک نیچے ہے اور ایک اوپر چھت پر۔ نیچے والی ٹینکی سے مشین کے ذریعہ پانی اوپر تک پہنچایاجاتا ہے، پھر اوپر والی ٹنکی سے پانی پورے گھر میں جاتا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ اکثر نیچے والی ٹینکی میں گندے پانی کے چھینٹے پڑ جاتے ہیں یا پھر کوئی ناپاک چیز یا ناپاک پانی گر جاتا ہے۔ اب یہاں سے ہم پانی اوپر والی ٹینکی میں چڑھا دیتے ہیں تو کیا یہ پانی ہم استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟ جب کہ اس پانی کا رنگ مزہ اور بو کچھ بھی نہیں بدلا اور نلکی یا شاور وغیرہ کھولنے سے تو یہ پانی جاری پانی کے حکم میں آجائے گا جو کہ پاک ہوتا ہے جب تک کہ اسکا رنگ مزہ یا بو نہ بدلے۔ کیا مسئلہ ایسا ہے؟ یا یہ سارا پانی نیچے سے نکالنا پڑے گا؟ور کیا اگر کوئی ناپاک چھینٹے پڑ جائے نیچے ٹینکی میں تو کیا ٹینکی کو اتنا بھرنے سے وہ پاک ہو جائے گی کہ پانی اسکے منہ پر سے باہر آجائے یا بہنے لگے ٹینکی سے؟

    جواب نمبر: 37780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 484-403/B=4/1433 ٹنکی کا پانی ماء قلیل ہے، اس میں تھوڑی سی بھی نجاست گرجائے تو وہ ناپاک ہوجائے گا خواہ رنگ مزہ، بو بدلے یا نہ بدلے، نیچے کی ٹنکی میں اگر کوئی ناپاک چھینٹیں پڑگئیں تو جس قدر پانی اس میں ہے اتنا پانی اوپر کی ٹنکی سے یا نلکی سے یا شاور سے گرادیا جائے، تو وہ پانی پاک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند