• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37403

    عنوان: پيشاب كے قطرے آنا

    سوال: جمعہ میں امام کے پیچھے نماز کے دوران کبھی ایک قطرہ پیشاب یا کوئی اور ایک قطرہ ناپاک نکلتاہے اور اس سے کپڑا بھی بھیگ جا تا ہے، تو اس صورت میں کیا کرنا چاہئے ؟ کیا ہماری نماز درست ہو گئی یانماز پوری کرکے پھر دوہرانا ہوگا؟امید ہے کرتاہوں کہ سوال سمجھ گئے ہوں گے۔

    جواب نمبر: 37403

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 510=510-3/1433 پیشاب کا قطرہ نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائے گا اور کپڑے میں لگر کر ایک درہم یا اس سے زائد مقدار میں پھیل جائے تو کپڑے کا وہ حصہ بھی ناپاک ہوجائے گا، ایسی صورت میں موضع نجس حصہ دھوکر یا دوسرا کپڑا بدل کر نماز کا اعادہ کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند